ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اروند کجریوال کی چندرا بابونائیڈو سے ملاقات

اروند کجریوال کی چندرا بابونائیڈو سے ملاقات

Wed, 04 Apr 2018 23:43:21    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج یہاں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ نائیڈو اور مسٹر کجریوال کی میٹنگ یہاں آندھرا بھون میں ہوئی۔مرکزی کابینہ چھوڑنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہونے کے بعد دو دن کے دورے پر دہلی آئے نائیڈو کل پارلیمنٹ پہنچے تھے۔انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس سربراہ شرد پوار، کانگریسی لیڈر ویرپا مویلی اور جیوتی رادتیہ سندھیا، نیشنل کانفرنس کیصدر فاروق عبداللہ،ترنمول کانگریس کیلیڈر سندیپ بندوپادھیائے اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔نائیڈو نے بی جے پی اتحاد میں شامل اپنا دل کے لیڈر اور مودی حکومت میں وزیر انوپریا پٹیل، اکالی دل لیڈر اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور اور شیوسینا لیڈر سنجے راوت سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اپنی پارٹی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں اپوزیشن رہنماؤں سے تعاون مانگا۔ٹی ڈی پی سربراہ آج دوپہر تین بجے میڈیا کو خطاب بھی کریں گے۔اس دوران وہ وہ اپنی مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کر سکتے ہیں۔


Share: